نواز شریف کی محنت اور وژن سے ملک ترقی کررہا ہے‘ وزیراعظم

1  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہے‘ موجودہ دور میں فضائی سفر ضرورت بن گیا ہے‘ لاہور ایئرپورٹ کی توسیع رواں ماہ شروع ہوجائے گی‘ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے‘ پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ترقی ہوگی‘ نواز شریف کی محنت اور وژن سے ملک ترقی کررہا ہے‘ نواز شریف کے منصوبوں کی 65سال میں نظیر نہیں ملتی۔

ماضی کی رکاوٹیں دور کرکے منصوبہ مکمل کردکھایا۔ منگل کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ منصوبہ سالہاسال سے تاخیر کا شکار تھا نیو ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہ ے یہ منصوبہ اقتصادی ترقی کے لئے گیٹ وے ثابت ہوگا۔ ہوائی اڈہ گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی کی مثال ہے موجودہ دور میں فضائی سفر ضرورت بن گیا ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بھی اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ہم نے منصوبے شروع کئے پھر انہیں مکمل بھی کیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی توسیع رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔ ملتان‘ فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے منصوبے مکمل کئے ملک میں ہزاروں کلومیٹر شاہرائیں بن رہی ہیں پشاور تا کراچی ہائی ویز منصوبے مکمل ہورہے ہیں ہم نے دس ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی نظام میں شامل کی۔ گیس کی طلب اور رسد کا فرق مٹایا۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان کام نہیں حکومتی اقدامات پر تنقید کرنا بہت آسان بات ہے ہم ماضی میں ترقی اس وجہ سے نہ کرسکے کیوں کہ ہم جمہوریت کے سفر سے ہٹ گئے کبھی بھی کسی ملک میں جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی۔ پاکستان صرف جمہوریت کے ہونے سے ہی ترقی کرسکے گا۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہوگی تب ملک ترقی کرے گا۔ آج نواز شریف کی محنت کی وجہ سے یہ ایئرپورٹ مکمل ہورہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھ فیصد گروتھ پاکستان کو دے کر جارہی ہے۔ یہ صرف گروتھ نہیں بلکہ نواز شریف نے وہ منصوبے مکمل کرکے دکھائے ہیں جس کی 65سال میں مثال نہیں ملتی۔ معیشت کی ترقی پچھلے پانچ سال میں جتنی ہوئی اتنی پاکستان کی تاریخ میں نظر نہیں آتی۔ مسلم لیگ (ن) تنقید کرنے والوں کو ترقی کے وہ کام کرکے دکھائے گی جس کی مثال 65 سال میں نہیں ملے گی۔ 2013 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو نیو

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام نشان بھی نہیں تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) آج ترقی میں اپنے ریکارڈ پر کھڑی ہے۔ نواز شریف صاحب نے ایئرپورٹ کی سہولیات کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا بھی وژن دیا ہماری کوشش ہے کہ ہم پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں دنیا میں کوئی ایسا بڑا ایئرپورٹ نہیں ہے جس میں عام پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظام موجود نہ ہو مجھے امید ہے اس ایئرپورٹ پر مزید ایئرلائنز بھی آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…