مخدوش معاشی صورتحال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بالآخر بڑا اعتراف کر لیا، مالیاتی ایمرجنسی سے متعلق بھی بڑا اعلان

29  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب معیشت کا حجم بڑھتا ہے توریونیو بھی بڑھتا ہے ، معیشت کے حالات بہت اچھے نہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں کہ مالیاتی ایمرجنسی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور درآمدی مالیت کم کرنے کیلئے ضروری تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کی جائے تاہم اب صورتحال کافی بہتر ہے ۔

برامدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں، چین کے کمرشل بینک سے ایک ارب ڈالرطویل مدتی قرضہ ملا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ 20کروڑکا پلاٹ لیتے ہیں اور 2کروڑ قیمت بتاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اپنی آمدنی ٹھیک طرح سے بتائیں، جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اگر بیرون ملک سے ایک کروڑروپے سے زائد آتے ہیں تو ذریعہ آمدن بتانا ہوگا ،ٹیکس دینے والوں کو سہولت دینا اور چوروں پرسختی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…