مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ،پاکستان اب دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے وضاحت کر دی

27  اپریل‬‮  2018

سوچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹینینٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ، جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جنگی نقصانات کو یہ ممالک ابھی تک بھگت رہے ہیں، پاکستان کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گااور اب دوسروں کی جنگ نہ لڑنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔

جمعرات کو سوچی میں سیکیورٹی امور پر اعلیٰ سطح حکام کا 9واں بین الاقوامی اجلاس ہوا ، جس میں 118ممالک کے وفود نے شرکت کی، اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کی ۔اجلاس سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ، جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جنگی نقصانات کو یہ ممالک ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں، فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی ہورہی ہے ، عالمی برادری کو کشمیریوں کی آہ وبکا اور اور چیخوں پر توجہ دینی ہوگی،پاکستان نے عالمی امن و سلامتی کے قیام میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں، پاکستان کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گااور اب دوسروں کی جنگ نہ لڑنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہش مند ہے، تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹینینٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ، جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…