حکومت نے عوامی مفاد میں افسران اور چھ پریذائیڈنگ آفیسرز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے، تفصیلات سامنے آ گئیں

26  اپریل‬‮  2018

پشاور(آن لائن)حکومت خیبرپختونخوانے فوری طورپر عوامی مفادمیں لیبر کورٹس کے چھ پریزائڈنگ افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپیشل ٹاسک پشاورکے جج زرقیش ثانی کوتبدیل کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ پشاورکی گئی ہے جبکہ پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ مردان کے محمد جمال کی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ ڈی آئی خان کی گئی ہے جبکہ پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ ڈی آئی خان لیاقت مروت اورپریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ

پشاورمحمد ارشددونوں کوپشاورہائی کورٹ پشاورواپس بھجوادیاگیاہے اس کے علاوہ ڈی ایس جے / او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ شفیق احمد تنولی کی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ ہری پوراورپریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ ہری پورمحمد حسین کی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبرکورٹ مردان تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کرد ہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔دریں اثناء حکومت خیبرپختونخوا نے درج ذیل افسران کے فوری طورپرعوامی مفاد میں تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بونیرظریف المعانی(پی ایم ایس بی ایس۔19 )کوتبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر کرک تعینات کیاہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان (پی اے ایس ۔بی ایس۔18 )کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیرتعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ (Reg-II) یاسر حسن (پی ایم ایس ۔بی ایس۔18 )کی بحیثیت ڈائریکٹرپرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ،ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ اوراسسٹنٹ کمشنر پالس کوہستان محمد سہیل عزیز(پی ایم ایس ۔بی ایس ۔17 ) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔ ان امور کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔

خیبرپختونخوا سروسزٹریبونل کی فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوانے اپنے قبل ازیں جاری کردہ اس اعلامیے کو واپس لے لیا ہے جس میں محکمہ معدنیات کے سینئر پلاننگ آفیسر عرفان اللہ (پی سی ایس۔ ایس جی ۔بی ایس ۔18 )کو لوئر پوسٹ پرتنزلی کی سزا زیادہ سے زیادہ پانچ برس کی مدت کے لئے دی گئی تھی ۔اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…