مولانا فضل الرحمان کا وار، تحریک انصاف کی بنیادیں ہل گئیں، ایک بڑی وکٹ اڑا لی

26  اپریل‬‮  2018

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی،دوسروں کی وکٹیں گرانے والی تحریک انصاف آج اپنی وکٹ بھی گنوا بیٹھی، جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنائے گی،ایک پاکستانی لیڈر نے تقریر کی کہ الیکشن نزدیک ہے تو مولوی صاحب کو پھر اسلام خطرے میں نظر آرہا ہے،

اگر آپ اپنی لادینیت کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں تو میں بھی دین اسلام کیلئے ووٹ مانگ سکتا ہوں،پاکستان کے قیام کو 70سال ہو چکے ،سیاست اور نظام حکومت پر مذہب بیزارقوتوں کا قبضہ ہے، یہ قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان نظام کے اعتبار سے لبرل اور سیکولر نظر آئے،میں پانچ سال تک ایوانوں میں ملکی سالمیت اور اس کے اسلامی تشخص کو قائم رکھنے کی جنگ لڑتا رہاہوں اور اب کارکردگی کی بنیادپر عوام سے ووٹ لینے آیا ہوں ۔جمعرات کو کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناصر خان خٹک کو جمعیت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کے قیام کو 70سال ہو چکے ہیں، سیاست اور نظام حکومت پر مذہب بیزارقوتوں کا قبضہ ہے، یہ قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان نظام کے اعتبار سے لبرل اور سیکولر نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس نظرئیے پر بنا تھا، جمعیت علماء اسلام اس ملک کو حقیقی اسلامی ریاست بنائے گی، آج کے روشن خیال اور لبرل طبقوں کی سوچ زمانہ جاہلیت کے قبائل کی سوچ میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں، میں پانچ سال تک ایوانوں میں ملکی سالمیت اور اس کے اسلامی تشخص کو قائم رکھنے کی جنگ لڑتا ہوں، اب انتخاب کے وقت پر قوم کے پاس آیا ہوں تا کہ اپنے دین اسلام کیلئے عوام سے ووٹ لوں، قوم نے پھر ووٹ ڈالنا ہے اور اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ایک پاکستانی لیڈر نے تقریر کی کہ الیکشن نزدیک ہے تو مولوی صاحب کو پھر اسلام خطرے میں نظر آرہا ہے، اگر آپ اپنی لادینیت کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں تو میں بھی دین اسلام کیلئے ووٹ مانگ سکتا ہوں، پاکستان حقیقی اسلامی ریاست میں تبدیل ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ پاکستان کی اسلامی ریاست کی شناخت ختم کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…