مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے سنگین الزامات عائد کردیئے،چوہدری نثار اور شہبازشریف کے بارے میں مزیدحیرت انگیزانکشافات

25  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لاہور میرے لئے لوگو ایریا بن چکا ہے، میرا بچہ سکول تک نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ مجھے سیکیورٹی فراہم کرے، اس ضمن میں نے درخواست بھی عدلیہ میں دائر کر دی ہے، چوہدری نثار علی کبھی بھی تحریک انصاف میں نہیں جائیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، زبیر محمود نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت میری جان لینا چاہتی ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بیٹھ لوگ بہت طاقتور ہیں اور میں ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہوں، میرا بچہ سات سال کا ہے اور وہ ابھی سکول نہیں جا سکتا، کیونکہ لاہور میرے لئے نوگو ایریا بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں سیکیورٹی دینے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ عدلیہ مجھے تحفظ و انصاف فراہم کرے گی، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ثابت کرنا پڑا تو میں ثابت بھی کروں گا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، یہ میں الزام نہیں لگا رہا بلکہ سچ بول رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں اب بھی لاہور چہر سے باہر ہوں کیونکہ میرے جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی ایشو کے باعث اب میں لاہور میں نہیں رہ سکتا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں اور چوہدری نثار کبھی بھی تحریک انصاف میں نہیں جائیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اب (ن) لیگ کی صدارت شہباز شریف کو مل گئی اس لئے اب چوہدری نثار کیوں پی ٹی آئی میں جائیں گے جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق چوہدری نثار میاں شہباز شریف کے ساتھ ہی رہیں گے وہ عمران خان کے ساتھ نہیں جائیں گے، واضح رہے کہ زبیر محمود نے چوہدری نثار اور شہباز شریف ملاقاتوں کے حوالے سے بھانڈہ پھوڑا تھا اور کہا تھا کہ چوہدری نثار نواز شریف کے خلاف میاں شہباز شریف کے کہنے پر سب کچھ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…