ذہنی معذر لڑکی کے ریپ کا مبینہ ملزم گرفتار،بااثرافراد کی جانب سے پولیس کے پاس درج کیس واپس لینے کیلئے لڑکی کے اہل خانہ کودھمکیاں ،شرمناک انکشافات

25  اپریل‬‮  2018

تھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سندھ میں تھر کے علاقے کولائی سے ذہنی طور پر معذور لڑکی کا ریپ کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مبینہ ملزم کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے اندراج کے بعد گرفتار کرلیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کے مطابق ان کی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ ممتاز علی لوند اور ان کے نامعلوم ساتھی نے اس وقت ریپ کیا جب وہ گھر میں اکیلی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ انھیں ممتاز علی اور علاقے کے دیگر بااثرافراد کی جانب سے پولیس کے پاس درج کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اہل خانہ کو اس طرح کی دھمکیوں کی روشنی میں تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملزمان کو ان کے جرائم پر کڑی سزا دی جائے۔کولائی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد امین جونیجو کے مطابق متاثرین کی درخواست پر ملزم کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376، 511، 354 اور 252 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے مٹھی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) امیر سعود مگسی نے کہا کہ انھوں نے کولائی کے ایس ایچ او کو تفتیش کا حکم دیا ہے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ دینے کی ہدایت کی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ جیسے ہی میڈیکل رپورٹ آئے گی پولیس ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کرے گی تاکہ ملزمان کے خلاف ان کے جرائم پر مکمل کارروائی کی جاسکے۔  پولیس نے سندھ میں تھر کے علاقے کولائی سے ذہنی طور پر معذور لڑکی کا ریپ کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مبینہ ملزم کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے اندراج کے بعد گرفتار کرلیا۔  دھمکیوں کی روشنی میں تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملزمان کو ان کے جرائم پر کڑی سزا دی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…