سندھ 7ریاستوں میں تقسیم ، ہائیکورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

25  اپریل‬‮  2018

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں صوبہ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت عالیہ نے فریقین کو 8 مئی کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبہ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق درخواست شہری عظمت ولی نے دائر کررکھی ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کا کہناتھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو چکی ہیں ۔

موجودہ نظام کے تحت سندھ کی حالت نہیں بدلی جا سکتی لہٰذا سندھ کو 7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کیا جائے۔جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درد دل کے ساتھ درخواست دائر کی ہے لیکن بہت سے معاملات سیاسی ہوتے ہیں، ملک کے حالات نازک ہیں، بدقسمتی سے ہم ایک دوسرے سے بدگمانی کا شکار ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کبھی کبھی زیادہ ریاستیں بنانے سے معاملات دوسری طرف بھی چلے جاتے ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی، درخواست میں صوبائی سیکرٹری داخلہ ‘ چیف سیکرٹری سندھ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…