پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،مریم اورنگزیب

24  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ میں ایس ڈی جی سیکرٹیریٹ موجود ہے،پارلیمنٹ کے کردار کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے،بچوں میں غذائی قلت کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ کو پولیو اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار دیا گیا ہے،مسائل کے حل کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے ۔

آگاہی مہم میں میڈیا کا کردار اہم ہے،موبائل فون کے ذریعے بھی آگاہی مہم مؤثر انداز میں چلائی جا سکتی ہے۔منگل کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم”امید سے آگے”کی افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے حوالے سے اہداف کا حصول اہم ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔وڑن 2025 کے اہداف بھی پائیدار ترقی سے منسلک ہیں۔پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ میں ایس ڈی جی سیکرٹیریٹ موجود ہے۔ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پارلیمانی ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔پچھلے3سال میں پارلیمانی ٹاسک فورس نے کئی اقدامات اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا۔پارلیمانی ٹاسک فورس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے۔پارلیمنٹ کے کردار کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے۔بچوں میں غذائی قلت کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کو پولیو اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار دیا گیا ہے۔ہر رکن پارلیمنٹ کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہی کا ہونا لازمی ہے۔انسداد پولیو کے سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کا کردار نہایت موثر رہا ہے۔ماں اور بچے کی صحت کیلئے قائم بنیادی صحت یونٹ کام کر رہے ہیں۔بنیادی مراکز صحت بڑے ہسپتالوں کے ساتھ منسلک ہیں۔مسائل کے حل کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔آگاہی مہم میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔آگاہی مہم کے لئے ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویڑن کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔دیہاتی علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کیحوالے سے آگاہی کا ہونا بہت ضروری ہے۔موبائل فون کے ذریعے بھی آگاہی مہم مؤثر انداز میں چلائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…