پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

22  اپریل‬‮  2018

کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ ، منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) سے پاکستان ترقی کا مرکز بن جائے گا، مسلم لیگ (ن)کا دور اس ملک کی ترقی اور کامیابی کا دور ہے اور سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبہ اس ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وہ پیر کو یہاں باغ جناح میں وزارت ترقی اور منصوبہ بندی اور ایک نجی میڈیا گروپ کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ دو روزہ سی پیک سمٹ کے پہلے روز خطاب کررہے تھے ۔ کانفرنس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔سی پیک سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ایونٹ دیکھ کر خوشی ہے کہ کراچی تبدیل ہورہا ہے کیونکہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اقتدار سنبھالہ تھا تو یہ شہر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے طور پر جانا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کا دور اس ملک کی ترقی اور کامیابی کا دور ہے اور سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبہ اس ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ میں صوبے کو بڑا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی مدد سے پاکستان ترقی کا مرکز بن جائے گا اور 2050 تک ایشیا عالمی معیشت کی شرح نمو میں 52 فیصد حصے کا شراکت دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں اور نت نئی ایجادات کے باعث دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور یہ ایجادات کی صدی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ویژن 2025 کے تحت 7 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالی تجارت کا مرکز بن جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا، چینی صدرکے دورہ پاکستان سے سی پیک کو حقیقت کا روپ ملا۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ 2013 میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کا مرکز بنا ہوا تھا، جسے ان جرائم سے اب نجات مل گئی ہے، شہرِ قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ، چین سے معاہدے کے تحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور چین کے صد رنے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا، مربوط علاقائی روابط کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…