پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ہمیشہ ایک دوسرے کے مخالف رہے لیکن ایک ہو گئے،ووٹ بیچنے والا گناہ گار ہے تو ووٹ لینے والے کا کیا ہو گاسراج الحق نے عمران خان کو کھری کھری سنادیں

21  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ہمیشہ ایک دوسرے کے مخالف رہے لیکن سینٹ انتخابات میں ایک ہو گئے۔پی ٹی آئی نے ووٹ بیچنے والے ارکان کو نوٹس دیکر اچھا اقدام کیا۔

سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والا گناہ گار ہے تو ووٹ لینے والے کا کیا ہو گا۔ چیئر مین سینٹ کے بعد ڈپٹی چیئر مین بھی بلوچستان سے آتا تو اچھا ہوتا۔ جماعت اسلامی اصولوں کی بنیاد پر خیبر پختونخواہ حکومت میں شامل ہوا تھا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ جنہوں نے ووٹ بیچا ہے ان کی آئینی اور اخلاقی حیثیت کیا ہے۔ سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والا گناہ گار ہے تو ووٹ لینے والا کیا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کو ووٹ دیا۔ پی پی کے پاس اتنے ووٹ نہیں تھے تو سلیم مانڈوی ولا کیسے جیتا۔ پی ٹی آئی اور پی پی یوں توہمیشہ ایک دوسرے کا اختلاف کرتے رہے لیکن سینٹ الیکشن میں ایک ہو گئے۔ پی ٹی آئی نے ووٹ بیچنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کر کے اچھا قدم اٹھایا۔ عمران خان کے اس اقدام کی حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے پشاور کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔ چیئر مین سینٹ کی طرح ڈپٹی چیئر مین سینٹ بھی بلوچستان سے آنا چاہیئے تھا۔ فواد چوہدری کو جواب دینا اپنے منصب کی منافی سمجھتا ہوں۔ اصولوں کے بنیاد پر خیبر پختونخواہ حکومت میں شامل ہوا تھا۔  سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ہمیشہ ایک دوسرے کے مخالف رہے لیکن سینٹ انتخابات میں ایک ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…