عوام مذہبی سوچ کی تشریح کے لیے اپنی رائے کا اظہار کریں ،آصف زرداری

21  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے 80ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال پاکستان کے ان دانشوروں میں شامل ہیں جن کا مذہبی سوچ کو نئی اقدار کے مطابق قائم کرنے کا متاثر کن پیغام اس بات کا متقاضی ہے کہ اس پر توجہ دی جائے تاکہ اسلام کا پرامن، ترقی پسند اور برابری پر مبنی تاثر ابھارا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی سوچ کو نئے تقاضوں کے مطابق ترتیب دینے کے لئے پہلا قدم یہ ہے کہ ہم ہر صورت میں مذہب کے استحصال اور مذہب کو اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں کی مزاحمت کریں۔ علامہ اقبال کا اس بات پر یقین تھا کہ مذہب ایک ایسی متحرک قوت ہے جس کی لگاتار تسلسل کے ساتھ تشریح ہوتی رہنی چاہیے۔ سابق صدر نے عوام سے کہا ہے کہ مذہبی سوچ کی تشریح کے لئے وہ اپنی رائے کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج علامہ اقبال کی یاد مناتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہمیں اپنے آپ کو علامہ اقبال کے فلسفے پر بحث و مباحثے کے لئے وقف کریں تاکہ مذہب کا درست پیغام سمجھنے میں مدد مل سکے۔ آج ہم سخت گیر اور دقیانوسی تشریح کی اندھی تقلید کرنے سے انکار کر دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…