پاک فوج نے ایک اور دھرنا ختم کرادیا، یہ دھرنا کہاں جاری تھا اور وجہ کیا بنی؟ آپ بھی جانئے

21  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اپنا 4دن سے جاری دھرنا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کے بعد ختم کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں نے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

تاجر رہنماؤں نے اسلام آباد کے تاجر رہنما اجمل بلوچ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پرامن احتجاج کیا اور امید ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے اور دوبارہ احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان شاء اللہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے اور مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے جبکہ علاقے کو صاف کرنے کے چیلنجز کے ساتھ ہولڈ اینڈ بلڈ کا مرحلہ جاری ہے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول و فوجی نمائندوں سے کل ملاقات ہو گی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہو گا اور قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے اور مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے جبکہ علاقے کو صاف کرنے کے چیلنجز کے ساتھ ہولڈ اینڈ بلڈ کا مرحلہ جاری ہے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول و فوجی نمائندوں سے کل ملاقات ہو گی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہو گا اور قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…