جماعت اسلامی کے وزراء آستین کے سانپ ہیں ، سراج الحق نے پانچ سال اقتدار کے مزے لئے اور اب ۔۔۔! تحریک انصاف نے سنگین الزامات عائد کردیئے

20  اپریل‬‮  2018

جماعت اسلامی کے وزراء آستین کے سانپ ہیں ، سراج الحق نے پانچ سال اقتدار کے مزے لئے اور اب ۔۔۔! تحریک انصاف نے سنگین الزامات عائد کردیئے اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے

کہ ان کے اتحادی جماعت اسلامی کے وزراء آستین کے سانپ ہیں اور وہی پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا، وہ سادہ نہ بنیں، 5 سال اقتدار کے مزے لیے ہیں تو ذمہ داری بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی ترقی کا منصوبہ ہے، پی ٹی آئی اس کی ذمہ داری لیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں بن رہا ہے اور یہ شفاف منصوبہ ہے ٗ کیڑے نکالنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ 5 سال جماعت اسلامی نے بھی اقتدار کے مزے لوٹے ہیں ٗاگر کوئی خرابی تھی تو امیر جماعت اسلامی کیوں خاموش تھے؟۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جاتے جاتے ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی عادت جماعت اسلامی سے نہیں گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے وزیر رہے جو آستین کے سانپ نکلے ہیں ٗ آئندہ جماعت اسلامی کو کبھی حکومت میں شامل نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…