”بے شرمو!!! کب تک مجھے۔۔۔“ مریم نواز نے ہسپتال میں داخل اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی بستر علالت پر موجود تصویر شیئر کی تو اس پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسا شرمناک تبصرہ کر ڈالا کہ جان کر آپ بھی سیخ پا ہو جائینگے

20  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے ۔ لندن پہنچنے پر مریم نواز نے اپنی والدہ کی ہسپتال میں

بستر علالت پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ بیٹھے ہوئے اپنی والدہ کی عیادت کر رہی ہیں۔مریم نواز اور نواز شریف نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی تھی جس پر ہر کوئی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہے مگر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے مریم نواز کی اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرتے شیئر کی گئی تصویر پر ایسا شرمناک تبصرہ کر ڈالا ہے کہ ہر باشعور شخص اس پر نہایت افسردہ اور آگ بگولہ ہو گیا ہے۔ عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ” بے شرموں! مجھے یہاں 8 ماہ سے لٹایا ہوا ہے کب تمہیں جیل ہو گی کب میری جان چھوٹے گی۔“ حقیقت میں تو اس تصویر پر کسی اور نے یہ افسوسناک جملہ تحریر کر کے انٹرنیٹ پر وائرل کیا ہو گا لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے اسے شیئر کر کے توپوں کا رخ اپنی جانب کر لیاہے۔عامر لیاقت کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ہے اور ہر کوئی عامر لیاقت کو کوس رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کو ایسی شرمناک حرکت کرنے پر بے نقط سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حرکت کوئی بے رحم اور احساس سے عاری شخص ہی کر سکتا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ خدا کا خوف کرو۔۔کینسر کوئی مذاق نہیں۔ایک اور ٹویٹر صارف محمد ادریس نے لکھا ”بہت ہی گھٹیا آدمی ہو“۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…