سندھ ہائیکورٹ کا اغوا کیے جانے والے بچوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم

20  اپریل‬‮  2018

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے شہرکے مختلف علاقوں سے اغواکیے جانے والے اورگم شدہ بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس کوتمام وسائل بروئے کارلانے اور بچوں کو فوری بازیاب کرنے کا حکم د یدیا۔ گزشتہ روز دو رکنی بینچ کے روبرو شہر کراچی میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی سے متعلق روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت پر6 سالہ مرسلین اور 5 سالہ کاشف کے والدین نے عدالت کو بتایا۔

کہ6 سالہ بچی مرسلین کو قائد آباد سے اغوا کیا گیا، 5 سالہ کاشف کوناظم آباد سے اغوا کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا گمشدہ بچوںکی بازیابی کے لیے کوششیں کی جارہی ہے ،انچارج اے سی ایل سی نے بتایاکہ گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہیں،روشنی ہیلپ لائن کے وکیل نوید احمد ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ کراچی سے ہر سال 2 سے 3 ہزار بچے اغوا کیے جاتے ہیں۔تھانوں میں اغواکے مقدمات درج کرنے کا کوئی طریقہ کار متعین نہیں، ہر تھانے میں بچوں کے اغوا و گمشدہ کی رپورٹ کے اندراج کے لیے الگ ڈیسک بنائی جائے، جب تک اغواکی وارداتوںکی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہ کیے جائیںگئے بچوںکے اغوا کے واقعات نہیں روک سکیں گے۔عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیاکہ بچوںفوری بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، عدالت نے سماعت10مئی تک ملتوی کردی، اس سلسلے میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا شہرکے مختلف علاقوں سے اب تک 19بچے کبر یم سلم جان، گل شیر، ابراہیم جاوید، بوچا، عدنان محمد، منزہ، نور فاطمہ، صائمہ، عبدالواحد، محمد حنیف، ثانیہ، سہیل خان شامل ہیں اغواہوچکے ہیں جن کی عمریں عمریں ڈھائی سے 14 سال کے درمیان ہیں ،پولیس بچوںکی بازیابی کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…