سکھ یاتریوں کیساتھ آئی بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی،جانتے ہیں اس کا اسلامی نام کیا رکھا گیا ہے؟

19  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھ یاتریوں کے ہمراہ آنے والی بھارتی خاتون کرن بالا نے لاہور کی جامعہ نعیمیہ پہنچ کر اسلام قبول کرلیا اور دفتر خارجہ میں ویزے کی مدت میں اضافے کی درخواست دیدی ہے۔ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون کرن بالا دختر منوہر لال نے وزارت خارجہ کے نام درخواست میں لکھا ہے کہ  میں نے 16 اپریل کو لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں اپنی

خوشی اور رضا مندی سے اسلام قبول کیا ہے۔خاتون نے مزید کہا کہ میرا اسلامی نام آمنہ بی بی رکھا گیا ہے، اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی نوجوان اعظم سے شادی کرلی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں واپس بھارت نہیں جانا چاہتی ہوں اس لئے میرے ویزے کی مدت میں توسیع کی جائے،درخواست کے ساتھ جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا تصدیق نامہ بھی منسلک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راغب نعیمی نے کرن بالا کے اسلام قبول کرنے اور نیا نام آمنہ بی بی رکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ 16 اپریل کو دوپہر ساڑھے 12 بجے 4 مردوں کے ہمراہ ان کے مدرسے میں تشریف لائی تھیں اور ہمارے ادارے کے مولانا قاری مبشر صاحب کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قاری مبشر نے تمام قانونی کاغذات دیکھ کر انہیں مسلمان کیا،اب نو مسلم آمنہ بی بی اور ان کے شوہر اعظم کہاں اس بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اس لئے خاتون نے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی ہے۔

 سند قبول اسلام  کا عکس

 ویزے بڑھانے کی درخواست کا عکس

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…