رانا افضل کیخلاف علم بغاوت بلند ، لیگی قیادت نے دوبارہ ٹکٹ دینے کی غلطی کی تو۔۔وزیر مملکت کیخلاف وائس چیئرمینوں نے دبنگ اعلان کردیا

17  اپریل‬‮  2018

ٖفیصل آباد(آن لائن)حلقہ این 110میں چیئر مینوں کے بعد وائس چیئر مین بھی وزیر مملکت خزانہ رانا افضل خاں کے خلاف میدان میں آگئے ۔متوقع امیدوار حلقہ پی پی 116، وائس چیئر مین سی سی 10ڈاکٹر نوید احمد شیخ کی قیادت میں 30سے زائد وائس چیئر مینوں نے بھی رانا افضل خان کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ۔اس بات کا فیصلہ گرین ویو کالونی راجے والا میں ڈاکٹر نوید احمد شیخ کے ڈیرے پر منعقدہ وائس چیئر مینوں کے اجلاس میں کیا گیا

.جس میں عمران شاہ،باقر ڈوگر،سرور پپو،طاہرافتخار ڈھلوں اور دیگر وائس چیئر مینوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید احمد شیخ نے کہا کہ اگر لیگی قیادت نے رانا افضل خاں کو دوبارہ ایم این کا ٹکٹ دینے کی غلطی کی تو وائس چیئرمین وزیر خزانہ رانا افضل خاں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی کسی بھی یونین کونسل میں ان کا جلسہ یا کارنر میٹنگ نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ رانا افضل خاں نے پانچ سالوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ۔سرکاری نوکریاں اپنے ذاتی ملازمین کو دلوائیں ۔اربوں روپے کے فنڈز لئے ضرور گئے ہیں مگر وہ حلقہ میں استعمال نہیں ہوئے بلکہ اپنے ذاتی میڈیکل کالج پر خرچ کئے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 110میں پارٹی قیادت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لیں۔ورنہ انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…