دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی ڈی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ ،ٹوکن فرق اور مخصوص رجسٹریشن فیس کی وصولی کی جائے گی

16  اپریل‬‮  2018

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی پنجاب میں ڈی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ ،ٹوکن فرق اور مخصوص رجسٹریشن فیس کی وصولی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پنجاب کی سڑکیں استعمال کرنے والوں کو گاڑیاں ڈی رجسٹریشن کروانے کی اجازت مل جائے گی،

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ذائع کے مطابق دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیاں جوبڑی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیاں ٹوکن ٹیکس سے بچنے کیلئے خیبر پختونخواہ ،بلوچستان،سندھ اور وفاقی دارالحکومت میں گاڑیاں رجسٹریشن کروا لیتی ہیں، کیونکہ گاڑیوں کی پر سیٹ کے حساب سے ان پر ٹیکس کم وصول کیا جاتا ہے ،اس کے برعکس پنجاب میں گاڑیوں سے خاصہ سالانہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،جس پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن پنجا ب کے سیکرٹری ،ڈی جی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے ایک حکمت عملی مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں چلنے والی ایسی گاڑی کے مالکان اپنی گاڑیوں کی ری رجسٹریشن پنجاب میں کروا سکیں گے،جس کیلئے قانون مرتب کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،2 ماہ سے زیادہ پنجاب میں رہنے والی گاڑی کو ری رجسٹریشن کی سہولت میسر ہو گی ،ذائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لئے اٹھایا ہے کہ بڑی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیاں سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں رواں دواں رہتی ہیں اور ان کے روٹس بھی پنجاب کے بنے ہوئے ہیں لیکن یہ سالانہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی دیگر صوبوں میں کرنے سے محکمہ ایکسائز پنجاب کو نقصان اٹھانہ پڑتا ہے کیونکہ یہ گاڑیاں پنجاب کی سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں لیکن یہ ٹیکس دوسرے صوبوں نے میں دیتی ہیں،جس پر پنجاب حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا ایک ہفتے میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…