خیبرپختونخوامیں سیاسی بساط بچھ گئی، صوبائی حکومت اپنے 14ممبران کو پارٹی سے نکال کر اسمبلی توڑنے والی ہے، اہم سیاسی رہنما کے چونکادینے والے انکشافات

16  اپریل‬‮  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے 14ممبران کو پارٹی سے نکال کر اسمبلی توڑنے کی راہ ہموار کر رہی ہے،تاہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی توڑنے کے غیر جمہوری طرز عمل اور نا مناسب اقدام کی ہر صورت مذمت اور مخالفت کی جائے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے بار بار اجلاس ملتوی کرنے کی روایت جانبداری کی عکاس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے ،

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ جس مالی بدانتظامی اور مسائل کا شکار ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر الیکشن سے حکومت کترا رہی ہے اور اس اہم عہدے کو کیوں خالی چھوڑا جا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ دراصل حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد ہی نہیں ہے جس سے وہ اس عہدے کو پُر کر سکے ،حکمران اسمبلی کے اندر اور باہر اعتماد کھو چکے ہیں ،سردار حسین بابک نے سپیکر کی جانب سے اپوزیشن کے22نکاتی ایجنڈے کو مسترد کرنے اور اجلاس نہ بلانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سپیکر جانبدارانہ طرز عمل کو ترک کر کے حکومتی حکم پر بار بار اجلاس ملتوی کرنے کی نا مناسب روش ترک کردیں ، انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن ممبران کی جانب سے 22نکاتی ایجنڈا صوبے کے مسائل و مشکلات کے کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا تھا لیکن سپیکر نے ان میں سے7ممبران کے دستخطوں پر اعتراض لگا کر اسے مسترد کر دیا جس سے نہ صرف ان ممبران کی توہین بلکہ اسمبلی کا استحقاق بھی مجروح ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی تھی جس کے بعد سپیکر مقررہ معیاد کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند تھے،لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن کی ریکوزیشن کو مسترد کر کے حکومتی اشاروں پر اجلاس بلا کر بگیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا،سردار حسین بابک نے کہا کہ در حقیقت حکومت کے پاس اسمبلی میں تعداد پوری نہیں جس کی وجہ سے اس نے بجٹ پیش کرنے سے معذرت کی کیونکہ یہ بجٹ پاس نہیں کراسکتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…