مسلم لیگی مستعفی ارکان اسمبلی کی استفے دینے کے باجود قومی خزانے سے ماہانہ تنخواہ اور مراعات کی وصولی،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

14  اپریل‬‮  2018

آسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ن چھوڑ نے والے اراکین قومی اسمبلی ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے اور قومی خزانے سے ابھی تک ماہانہ تنخواہ اور مراعات حاصل کر رہے ہیں بعض تو ایسے ہیں جنھوں نے سرکاری گاڑیاں اور سٹاف بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے اور بعض استعفے کا اعلان کرنے والے ایسے بھی ہیں جنھوں نے رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان کے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں شرکت کی اور اپنا ٹی اے ڈی اے بھی پکا کیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زرایع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والے اراکین میں سے بھی ابھی تک کسی کا استعفی نہیں آیا ہے مستعفی اراکین قومی خزانے سے تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے بھی لے رہے ہیں زرایع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں جانے والے نثار جٹ اور رضا حیات ہراج بدستور مراعات لینے والوں میں شامل ہیں دونوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بھی ابھی تک رکن ہیں اور ان کے نام۔بھی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر مسلم۔لیگ ن۔کے کھاتے میں ہی۔موجود ہیں جبکہ دوسری طرف جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختیار کا بھی استعفی نہ ایا اور خسرو بختیار اب بھی قومی اسمبلی کی خارجہ امور کے چیئرمین کے عہدے پر موجود ہیں وہ قومی اسمبلی کا سٹاف اور سرکاری گاڑی بدستور اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں پارلیمنٹ لاجز میں الاٹ لاج بھی ان کے پاس ہے رانا قاسم نون بھی قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اب بھی کام۔کر رہے ہیں ان کے پاس بھی سرکاری گاڑی اور سٹاف موجود ہے ان کا استعفی بھی ابھی تک نہیں آیا آزاد منتخب ہو کر ن لیگ میں آنے والے طاہر اقبال اور ن۔لیگ کے رکن اسمبلی۔طاہربشیر چیمہ کا بھی استعفی نہ آیا۔باسط بخاری بھی بدستور ایم این اے ہین اس حوالے سے جب روز نامہ جناح نے ترجمان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک استعفوں کا اعلان کرنے والے اراکین میں سے کسی ایک۔کا بھی استعفی موصول نہیں ہوا

نہ ہی کوئی رکن ذاتی حیثیت میں سپیکر کو استعفیٰ دے کر گیا ہے اور ناں ہی کسی۔نے بذریعہ ڈاک استعفی بھیجا ہے جیسے ہی سپیکر کو کسی رکن کا استعفی موصول ہوگا اس کی قانون اور قواعد کے مطابق جانچ پڑتال ہوگی اور متعلقہ ایم این اے سے تصدیق بھی کروائی جائے گی کہ اس نے استعفی اپنی۔مرضی سے دیا یا۔نہین اس لیے اگر کسی ایم۔این اے یا کسی گروپ نے پریس کانفرنس میں استعفوں کا اعلان کیا ہے تو وہ اسی صورت موثر ہوگا جب وہ اپنی۔مرضی سے استعفی سپیکر کو بھجوائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…