نوازشریف یا شہبازشریف نے میری کوئی مدد نہیں کی،اگر مجھے ٹکٹ نہ دیا تو کیا کروں گا؟،ن لیگ کے اہم رہنما حنیف عباسی کے صبر کا پیمانہ لبریز، دھمکی دیدی

11  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف قبضے کے مقدمات بنے ہیں یہ سب جھوٹ پرمبنی ہیں،اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کہ ان مقدمات سے باعزت بری ہوں گا،نوازشریف یا شہبازشریف نے میری کوئی مدد نہیں کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر ا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،جو کہا جارہا ہے کہ میں اڈیالہ جیل کمرے کی تزئین وآرائش کرانے گیا تھا یہ جھوٹ پر مبنی ہے،وہاں میں اپنے دوست اکمل پرویز سے ملنے گیا تھا،مجھے(ن) لیگ ٹکٹ دے یا نہ دے میدان سیاست خالی نہیں چھوڑوں گا۔انتخابات میں حصہ لینا میرا حق ہے کسی بھی پلیٹ فارم سے سیاست کروں اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ابھی تک تو (ن) لیگ کا حصہ ہوں،ٹکٹ نہ ملا تو پھر سیاسی فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں۔حلقے کی عوام میرے ساتھ ہے،اہلیان پنڈی کو میگاپروجیکٹ لے کر دئے،میٹرو،کارڈیالوجی سنٹر اور یورالوجی جیسے بڑے پروجیکٹ اہلیان راولپنڈی کو میں نے ہی لے کر دئیے ہیں۔عوام احسان فراموش نہیں ہیں یقین ہے کہ آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف قبضے کے مقدمات بنے ہیں یہ سب جھوٹ پرمبنی ہیں،اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کہ ان مقدمات سے باعزت بری ہوں گا،نوازشریف یا شہبازشریف نے میری کوئی مدد نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر ا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،جو کہا جارہا ہے کہ میں اڈیالہ جیل کمرے کی تزئین وآرائش کرانے گیا تھا یہ جھوٹ پر مبنی ہے،

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…