سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے کیونکہ اگر سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیاگیا تو کون سا راستہ کھل جائے گا؟مولانا فضل الرحمن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

11  اپریل‬‮  2018

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے،تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ہے ، صوبائی حکومت 300 ارب روپے کی مقروض ہے، عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھ کر باطل کے مقابلے میں حق کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے،ایک شخص حق کی بات کرتا ہے اور ہم فرائض کی بات کرتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر کسی لابی کا راستہ تو نہیں کھولا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ہے ،اس وقت کے پی کے حکومت 300 ارب روپے کی قرض دار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں آخری الیکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کو مانتے ہیں مگر اس کو چلانے والے ناکام ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست و معیشت 70 سال سے قبضے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھنا چاہئے اور ووٹ کو باطل کے مقابلے میں حق کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے،تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ہے ، صوبائی حکومت 300 ارب روپے کی مقروض ہے، عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھ کر باطل کے مقابلے میں حق کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…