آخری سانسوں تک مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑا رہوں گا،ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی

10  اپریل‬‮  2018

لاہور)آئی این پی)جنوبی پنجاب کے علاقہ بہاولنگر NA-167سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکانے بعض قومی اخبارات میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور مسلم لیگ (ن) سے قطع تعلق کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر وں کی سختی سے تردید کی ہے اور اِنہیں بے بنیاد،من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی

عالم داد لا لیکا نے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور اُن کی وفاداری آخری سانس تک مسلم لیگ (ن) کے ساتھ برقرار رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بعض اراکین قومی اسمبلی کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے اور مسلم لیگ (ن) چھوڑے کے حوالے سے اُن کا نام لینا بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ اُنہوں نے نہ ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی پارٹی بدلی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اور وہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ عالم داد لالیکا نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دانش سکول ، جدید سہولیات سے مزین ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں کی تعمیر ، روز گار کی فراہمی اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وظائف کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ہی ممکن ہو سکا ہے۔ عالم داد لالیکا نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں جنوبی پنجاب کے ماضی کی حکومتوں کی طرف سے عرصہ دراز سے نظر انداز کیے جانے والے علاقوں نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…