پرویز مشرف کو مشورہ دیا انہیں ’’جپھا‘‘ڈال لیں لیکن۔۔۔! نواز شریف آصف زرداری کیخلاف کیا کرنا چاہتے تھے جس پر انکار کیا؟ چودھری شجاعت کے مزید حیرت انگیزانکشافات

10  اپریل‬‮  2018

لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پرویز مشرف سے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی شکایت کی تھی ، نواز شریف آصف زرداری کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ بنوانا چاہتے تھے ،پرویز مشرف کے نزدیک میر ظفراللہ جمالی بہت سست تھے اور وہ کہتے تھے کہ وزیر اعظم صاحب تو 12 بجے سو کر اٹھتے ہیں ۔ یہ انکشافات مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘میں کیا ہے ۔کتاب میں سیاست اور اپنے دور حکومت میں پیش

آنے والے بڑے واقعات کی منظرکشی کی گئی ہے۔چوہدری شجاعت نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف سے افتخار چوہدری کی شکایت شوکت عزیز نے کی اور افتخارچوہدری کی بحالی پر پرویز مشرف کو مشورہ دیا کہ انہیں ’’جپھا‘‘ڈال لیں لیکن دونوں کے ارد گرد موجود لوگوں نے صلح کا موقع گنوایا۔مسلم لیگ (ق) کے صدر نے کتاب میں لکھا کہ پرویز مشرف کے نزدیک میر ظفراللہ جمالی بہت سست تھے اور وہ کہتے تھے کہ وزیر اعظم صاحب تو 12 بجے سو کر اٹھتے ہیں اور پرویز مشرف کے اعتراضات پر ظفراللہ جمالی کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔چوہدری شجاعت نے لکھا کہ نواز شریف آصف زرداری کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ بنوانا چاہتے تھے تاہم جھوٹا مقدمہ بنانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ آصف زرداری نے 2011 میں کہا کہ آپ کی وجہ سے آج صدر پاکستان ہوں۔ اپنی کتاب میں چوہدری شجاعت حسین نے مزید لکھا کہ لال مسجد واقعے کے بارے میں سوچ کر آج بھی پریشان ہوجاتا ہوں۔چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں دعوی کیا کہ 2008 کا الیکشن فکس تھا اور امریکہ بینظیر بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ نواز شریف کے دوسرے دور اقتدار سے قبل میاں شریف ان کے گھر آئے اور انہوں نے نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر پرویز الٰہی کو وزیراعلی بنانے کا کہا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…