پاکستان جاپان کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے, ان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے،چیئرمین سینٹ

9  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ان دوستانہ تعلقات کودونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے، پاکستان اور جاپان کے مابین موجودہ معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے پارلیمانی روابط کا فروغ انتہائی اہم ہے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں جاپان کے سفیر تکاشی کورائی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستا ن اور جاپان نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے نقطہ ء نظر کی حمایت کی ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جاپان گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے اور اس سلسلے میں وہ بلوچستان حکومت کے ذریعے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار اداکریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے لیے پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوناچاہیے۔اس موقع پرجاپان کے سفیر نے انہیں چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔جاپان کے سفیر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پاکستان نے جاپا ن کی بھر پور مدد کی اور پہلا ملک تھا جس نے جنگ سے تباہ حال معیشت کی بحالی میں کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس وقت جاپان سے سامان کی ترسیل میں سہولت فراہم کی ۔دونوں ملکوں کے مابین تعلقات 1952میں شروع ہوئے اور گزشتہ 65برسوں میں ان میں مزید وسعت اور استحکام آیا ۔ ایک وقت کراچی جاپان کے لوگوں کا پسندیدہ مقام تھا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پارلیمنٹ میں موجود دوستی گروپوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے جاپا ن کی پارلیمنٹ میں پاکستان جاپان دوستی گروپ کے سربراہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…