مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے باہمی تنازعات حل نہیں ہوسکتے ، احسن اقبال

5  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر پرعزم رہا‘ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے باہمی تنازعات حل نہیں ہوسکتے‘ پاکستان نے عالمی امن کے لئے بہت قربانیاں دیں‘ ہمیں توقع ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر کامیابیاں حاصل کریں گے‘ سکیورٹی فورسز‘ سیاستدان‘ میڈیا اور ہر شعبہ نے انسداد دہشت گردی میں بھرپور حصہ لیا۔

جمعرات کو بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جس کا ہر ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار ادا کیا عالمی امن کے لئے پاکستانی قوم نے اپنی جان‘ مال سب کچھ قربان کیا دہشت گردی موجودہ دور میں نوجوان نسل کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے پاکستان مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر پرعزم رہا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز‘ سیاستدان‘ میڈیا اور ہر شعبہ نے انسداد دہشت گردی میں بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابی پر اس فورم کا انعقاد کیا گیا۔واقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے ذریعے علاقائی روابط اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں اس فورم کا انعقاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوںکو اجاگر کرنا ہے۔ توقع ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کامیابی سے سفر طے کریں گے۔ الزام تراشی کی بجائے باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے باہمی تنازعات حل نہیں ہوسکتے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی امن کے لئے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال اور سب کچھ قربان کیا دہشت گردی کو الزام تراشی کے کھیل سے ختم نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…