دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان جیت گیا، دنیا ہار گئی، وزیراعظم

5  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جیت گیا، دنیا ہارگئی، بے پناہ قربانیوں کے باعث آج پاکستان محفوظ ملک ہے، عالمی برادری کشمیر کا مسئلہ سمجھے اور حل کرے، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی جسے دنیا تسلیم کرے،دہشت گردی کے خلاف ہزاروں جانیں قربان ہوئیں، پاکستان کے علاوہ کوئی نہیں جس کی 2 لاکھ سے زائد فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔

پہلی بار 1800 علمانے جہاد کے معنی اور خودکش حملوں پرفتوی دیا۔پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں، پاکستان نے پہلی بار افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانی شروع کی ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئیپاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بھاری قیمت ادا کی، معاشی نقصانات بھی اٹھائے، دہشتگردی کی جنگ میں بینظیرجیسی سیاستدان سمیت قیمتی جانیں گنوائیں۔ انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس سے دہشتگردی کے خلاف جنگ نے نیا رخ اختیار کیا، کوئی ایسا ملک نہیں جس نے اپنے وسائل سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد رہے اور قومی لائحہ عمل اختیار کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا بے پناہ قربانیوں کے باعث آج پاکستان محفوظ ملک ہے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان ہوئیں، ضرب عضب، رد الفساد اور دیگر آپریشن شہروں اور سرحدی قبائلی علاقوں میں کیے گئے، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی جسے دنیا تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ کوئی نہیں جس کی 2 لاکھ سے زائد فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، ہماری فوج، پولیس، سیاسی جماعتوں اور عوام کی کوششوں سے ملک آج پرامن ہے، پاکستان نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار 1800 علمانے جہاد کے معنی اور خودکش حملوں پرفتوی دیا، پاکستان نے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا اور کررہا ہے، چیلنجز اب بھی درپیش ہیں لیکن ہمیں آدھے بھرے گلاس کی طرف دیکھنا چاہیے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے، پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں، پاکستان نے پہلی بار افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانی شروع کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…