سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 39 ویں برسی ،مرکزی تقریب کب اور کہاں منعقد ہوگی؟شیڈول جاری

3  اپریل‬‮  2018

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں سالانہ برسی آج بروز بدھ منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی برسی کی مرکزی تقریب شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی علاقہ گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگی برسی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں و جیالیوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں

اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں پارٹی کی خواتین ورکروں کا ایک قافلہ بذریعہ ٹرین لاہور سے گڑھی خدابخش روانہ ہوا جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پیپلزپارٹی لاہور کے رہنماؤں اور جیالوں کی ایک بڑی تعداد براستہ سڑک گڑھی خدابخش پہنچی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقد ہونے والی مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رات گڑھی خدابخش میں شرکاء سے خطاب کرینگے جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے کمیٹی کے اراکین شرکت کرینگے اجلاس میں الیکشن 2018ء سمیت پارٹی کے مختلف امور اور ٹکٹوں کے اجراء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…