میٹروکے بعدشہری اوردیہی علا قوں کیلئے الیکٹرک بسیں چلا نے کامنصوبہ تیار،حکومت نے زبردست خوشخبری سنادی،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

1  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آبا د کے شہریوں کو جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے میٹروپولیٹن کار پوریشن اسلام آباد کے شہری اور دیہی علا قوں کے لئے الیکٹرک بسیں چلا نے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں شہریوں کو جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے

متعلقہ شعبے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مہیا کر نے کیلئے ڈیزل یا پیٹرول کی بجائے الیکٹرک بسوں کی تجا ویز پر کام کیا جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی ما حولیاتی آلودگی کے باعث یہ امر بہت ضروری ہے کہ ایسی جدید ٹرانسپورٹ استعمال میں لائے جا ئے جس سے اسلا م آبادکا گرین کریکٹر اور قدرتی خو بصورتی متا ثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کی آبادی دو ملین سے تجا وز کر گئی ہے اور آبادی میں اضا فے اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے علا وہ ایسی ٹیکنا لوجی کی ضرورت ہے جو نہ صرف کم خرچ ہو بلکہ ما حول دوست بھی ہو۔ مئیر اسلام آباد نے کہا کہ ابتدا ئی طور پر اسلام آبا د میں روات ، کشمیر ہا ئی ہوے ، ترا مڑی چوک ، گولڑہ چوک پیر ودھائی اور بہارکہو کے مقا مات پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل بنانے کی تجویز ہے جس میں ضرورت کے اضا فہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روات سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے فیصل مسجد تک، بہارہ کہو سے براستہ 7th ایونیو ما رگلہ روڈ تک ، پیر ودہائی سے برا ستہ آئی جے پی روڈ میٹرو بس اسٹیشن (آئی جے پی روڈ ) تک، نیلور سے کھنہ انٹر چینج تک اور ترا مڑی چوک (لہتراڑ روڈ ) سے برا ستہ پارک روڈ آبپارہ چوک تک اور گو لڑہ چوک سے برا ستہ کشمیر ہائی وے تک میٹرو سروس شروع کی جائے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…