چیئرمین نیب نے اہم کیسز میں اعلی افسران کے اثر انداز ہونے کا نوٹس لے لیا

31  مارچ‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین نے نیب میں جاری اہم کیسز میں بعض اعلیٰ افسران کے اثرانداز ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران اپنی قانونی حدود میں رہ کرکام کریں، کیسز کی تفتیش کے دوران افسران قانونی تقاضوں اور میرٹ کا خیال رکھیں ،بے جا مداخلت کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔چیئرمین نیب کو نیب ہیڈکوارٹرز کے کچھ افسران سے متعلق کیسز پر اثر انداز ہونے کی شکایات ملی تھیں۔

چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ڈی جی آپریشنز ڈویژن کی جانب سے تمام ریجنز کو تنبیہی مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اپنی قانونی حدود میں رہ کرکام کریں، کیسز کی تفتیش کے دوران افسران قانونی تقاضوں اور میرٹ کا خیال رکھیں، جاری کیسز کی تحقیقات کے دوران کسی قسم کے دبا ئو میں نہ آیا جائے۔مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کیسز کی تفتیش میں کسی فریق کی حمایت کاتاثر بھی نہیں ملنا چاہیے اور بے جا مداخلت کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…