پانچ وقت کی نہیں بلکہ شادی کے بعد خان صاحب اب7وقت کی نماز پڑھتے ہیں، پنکی پیرنی سے شادی کے بعدعمران خان کی زندگی کتنی بدل چکی ہے؟کپتان کے قریبی ساتھی کا ایسا ’انکشاف‘ کہ پاکستانی دم بخود رہ جائینگے

30  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے دیرینہ دوست اور پانامہ کیس کے دوران تحریک انصاف میں شامل ہونے والے معروف قانون دان نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پنچ وقتی نمازی بن چکے ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ شادی کے بعد وہ پانچ نہیں بلکہ 7وقت کی نماز پڑھ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی ’نیوز ون‘کے پروگرام میں خاتون اینکر نادیہ مرزا کے ساتھ دو روز قبل پروگرام

میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پانچ نہیں بلکہ سات وقت کی نماز پڑھ رہے ہیں۔نعیم بخاری جو اپنے مزاحیہ انداز اور فی البدیہہ جملوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے پروگرام کے دوران عمران خان کی مذہب سے دلچسپی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی جگہ کسی اور کو قائد ماننے کو تیار نہیں لیکن عمران خان کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کو خود کسی کے حوالے کرکے جائیں۔ وہ تحریک انصاف کسی نوجوان کے سپرد کرتے ہوئے کہیں کہ الحمد اللہ اب میں شادی شدہ ہوں ، میںنے پڑھ لکھے نوجوان طبقے کو سیاست میں لانے کیلئے یہ جماعت بنائی تھی اب وہ اس کو سنبھالیںاور خود اپنی زندگی خوشگوار انداز میں گزاریں۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ خان صاحب پانچ وقت کی نمازیں پڑھتے ہیںاور شادی کے بعد خبر یہ ہے کہ وہ سات وقت کی نماز پڑھ رہے ہیں۔ یہ کہہ کر نعیم بخاری ہنس پڑے اورعمران خان سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب معاف کردینا ، آپ کو پتہ ہے میں بھانڈوں کی طرح کئی جگہ بات کردیتا ہوں، آپ کو یہ بھی پتہ ہے کہ میں آپ سے عشق کرتا ہوں، میں کہہ چکا ہوں کہ وہ مائیں ختم ہوگئیں جوآپ جیسا بچہ پیدا کرسکیں لیکن اگر لیڈر پر تھوڑا سا ہنس لیا جائے تو کوئی قیامت نہیں آجاتی ۔نعیم بخاری نے پروگرام کے دوران تحریک انصاف میں قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے عندیہ بھی دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…