گلی گلی پھرنے والے کی بات کا میں برا نہیں مناتا، لیگی رہنما زعیم قادری نے جب یہ بات کی تو پی ٹی آئی کے فواد چوہدری آپے سے ہی باہر ہو گئے۔۔لائیو شو میں اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا

30  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘میں لیگی رہنما زعیم قادری نے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کو تپا کر رکھ دیا، ترجمان پی ٹی آئی زعیم قادری کی بات پر آپے سے ہی باہر ہو گئے اور لائیو شو میں اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا، پیپلزپارتی کے رہنما چوہدری منظور اور پروگرام اینکر کامران شاہد تماشہ دیکھ دیکھ کر ہنستے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام’آن دی فرنٹ ‘میں لیگی رہنما زعیم قادری نے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کو چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی پھرنے والے کی بات کا میں برا نہیں مناتا جس پر پی ٹی آئی کے فواد چوہدری آپے سے ہی باہر ہو گئے اور لائیو شو میں اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا۔ فواد چوہدری نے زعیم قادری کو کہا کہ تمہاری اوقات کیا ہے اگر نواز شریف کا نام تمہارے ساتھ نہ لگا ہو تو تم کونسلر تک کا الیکشن نہیں جیت سکتے، کتنے کی طرح بھونکتے ہو۔ لائیو شو میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کی اس طرح کی گفتگو پر زعیم قادری نے کہا کہ میں ایسی باتوں کا جواب نہیں دیتا۔ دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر پروگرام کے اینکر کامران شاہد اور پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور تماشہ دیکھ دیکھ کر ہنستے رہے۔فواد چوہدری کی جانب سے نازیبا الفاظ ادا کرنے پر کامران شاہد کو بھی ہوش آگیا اور انہوں نے دونوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ اس دوران فوادچوہدری لگاتار زعیم قادری کیلئے سخت الفاظ استعمال کرتے رہے اور انہوں نے کامران شاہد کی جانب سے روکے جانے پر بھی ان کی بات نہیں سنی اور لگاتار زعیم قادری کو نشانہ بناتے رہے۔کامران شاہد نے اس دوران دونوں کے کیمرے بھی بند کروادئیے تاہم پھر بھی فواد چوہدری کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ زعیم قادری کو کہتے رہے کہ تمہاری اوقات کیا ہے مجھے معلوم ہے ، فٹبال کھیلتے کھیلتے سیاست میں آگئے ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…