اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی،ملالہ یوسفزئی وطن واپسی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

29  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ تعلیم‘ صحت اور معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے‘ چاہتی ہوں کہ پاکستان میں خواتین بااختیار ہوں‘ تمام سیاسی جماعتوںکو ایک ہونا چاہئے‘ ہمیں نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنا چاہئے‘ میں پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں۔جمعرات کو وزیراعظم آفس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے اعزاز مین تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ گر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی، پچھلے پانچ سال سے میں پاکستان میں قدم رکھنے کا سوچ رہی ہوں وطن آنے پر بہت خوش ہوں دنیا کے ہر حصے میں پاکستان کے بارے میں سوچتی ہوں۔ میں 1999 میں پیدا ہوئی ابھی بیس برس کی ہوں 2007 میں ہمارے علاقہ سوات میں دہشت گردی کا آغاز ہوا مجھ پر حملہ ہونا اور ملک سے باہر جانا سارے واقعات میرے سامنے ہیں۔ مگر مجھے مزید علاج کے لئے باہر جانا پڑا ممیرا خواب تھا کہ میں پاکستان واپس آکر تعلیم حاصل کروں پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے ملالہ فنڈ اس مقصد کے لئے پہلے سے کام کررہا ہے۔ ہمیں بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا چاہئے ملالہ فنڈز پہلے ہی اس مقصد کے لئے کام کررہا ہے ہم اب تک چھ ملین ڈالر تعلیمی مقاصد کے لئے پاکستان میں لگا چکے ہیں ہم خواتین پر محنت کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیں یہ بہت ضروری ہے میں اپنے لوگوں سے ملنے آئی ہوں۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہم تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کام کررہے ہیں مجھے ابھی یقین نہیں آرہا کہ میں پاکستان میں ہوں سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم ہاس میں تقریب سے خطاب کے دوران ملالہ یوسفزئی وطن واپسی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…