منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام، تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی بات ہوگئی،جون تک ڈالر کتنے روپے کا ہوجائیگا؟خورشید شاہ نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک دفعہ بات ہوئی تھی نگران وزیراعظم کیلئے ذہن میں ایک نام ہے اور پی ٹی آئی سے بھی بات کی ہے۔ نواز شریف سے چار ماہ قبل اعتراف کیا تھا کہ میمو گیٹ کیس میں کورٹ ملنا ان کی غلطی تھی ۔ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا پیشن گوئی کرتاہوں کہ جون تک ڈالر 120 تک پہنچ جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت کچھ کھویا ہے۔

تمام اداروں کو آئین اور قانون کا پابند بنانا ہوگا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ بلکہ شکوک و شبہات جنم لیں گے۔ ہمارے دور میں بھی ایسے ملاقات ہوتی رہی ہیں۔ چار ماہ قبل نواز شریف نے مجھے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف میمو گیٹ کیس میں عدالت میں مجھ سے ایک بڑی غلطی سرذد ہوئی۔ میاں صاحب ہمیشہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ جبکہ آصف زردری ان کو مضبوط کرنے میں لگے رہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس وضع داری ہے۔ نظریہ ایک دن میں نہیں آتا اور نظریاتی آدمی بننے کیلئے سختیاں جھیلنا ہوتی ہیں وقت کا نطریاتی اور سوچوں کا نظریاتی ہونا بہت فرق ہے۔ نواز شریف نظریاتی بنے تو کامیاب ہوجائیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں ہمارا ووٹ کم تھا ورنہ فیصلہ اپنا ہوتا’ ڈیل کرکے ملک نہیں چلا سکتا نہوں نے کہا کہ پیشن گوئی کرتا ہوں کہ جون میں ڈالر 120 تک ہوجائے گا ملکی معیشت کو جھوت پر کھڑا کیا ہوا ہے معیشت کی مضبوطی کیلئے اگر حکومت اپوزیشن سے مشورے کیلئے دعوت دیں تو قبول کرین گے ریاستی مسائل میں اپوزیشن اور حکومت الگ الگ نہیں ہوتا۔ سب کو مل کر ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔ حکومت نے اپنے چار سال کے عرصے مین آٹھ ہزار ٹریلین کا قرضہ لے کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکی قرضے لئے گئے ۔ حکومت نے موٹر وے اور ائیرپورٹس تک گروی رکھ دیئے ہیں۔ نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی سے بات ہوئی۔ سابق گورنر سٹیٹ بینک عشرت حسین کو نگران وزیراعظم بنانا نواز شریف کی تجویز تھی ۔ نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی سے بھی بات کرین گے۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت کچھ کھویا ہے۔ جمہوریت کی خاطر

ہم نے کوڑے کھائے ہیں اداروں کے درمیان تصادم سے نقصان ملک کو ہوگا۔ ہم نے بغیر ہتھیار کے جنگ جیتی کوئی ہتھیار نہیں اٹھایا ملک پر قابض آمر سے سیاسی طورپر جان چھڑائی این آر او والا فیصلہ ٹھیک کیا تھا۔ اللہ کرے ملک کے اداروں میں تعاون بڑھے۔ ملک میں ماورائے آئین اور ماورائے عدالت جو بھی کوئی قدم اٹھائے انہیں ضرور قانون کی پکڑ میں لانا چاہیے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اداروں کو ٹھیک کریں اور قانون کا پابند بنائیں جو بھی ادارہ قانون کے خلاف کام کرے تو اس پر سوموٹو ایکشن لیں۔ (عابد شاہ/مانیٹرنگ ڈیسک)



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…