احتساب کا نعرہ ،جوڈیشل مارشل لاء کا کہنے والوں کو الیکشن میں اوقات کا پتہ چل جائیگا،خواجہ آصف بھڑک اٹھے

25  مارچ‬‮  2018

سیالکوٹ(سی پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 میں الیکشن کا میدان لگے تو احتساب اور جوڈیشل مارشل لا کا کہنے والوں کو ان کی اوقات پتا چل جائے گی۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی کہتا ہے جوڈیشل مارشل لا لگا، کوئی کہتا ہے احتساب کرو پھر انتخابات کرو، اب میدان لگے گا تو انہیں پتا چلے گا ان کی کیا اوقات ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام منصف ہوں گے اور فیصلہ کریں گے کہ 2018 کے الیکشن کی کشتی کون جیتے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے مخالفین نے انہیں نکال دیا لیکن وہ کبھی ان کے ترقیاتی منصوبوں کو نکالنے کے قابل نہیں ہوں گے جب کہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں نیب میں گھسیٹ کر ہمارے کردارپر دھبہ لگا سکتے تھے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شریفوں کے پاس عوام کی حمایت ہے، نوازشریف کی شہرت میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب سابق ڈکٹیٹر نے انہیں اقتدار سے باہر کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمرانی ہمارا حق ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ کس نے حقیقات میں آئین توڑا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…