افغانستان سے باعزت واپسی، پاکستان نے امریکہ کو بڑی پیش کش کر دی

23  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوشش جاری رکھیں گے،ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے، افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔

یوم پاکستان پر واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکااسٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سیکوشش جاری رکھیں گے۔اعزاز چوہدری نے بتایا کہ امریکا اقتصادی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، اسے ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلناچاہیے کیونکہ اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ مل کر کام کرنے سے ہوئیں۔ ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک-امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…