نو منتخب17 آزادسینیٹرز کافیصلہ ہوگیا،حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ،کون کس جماعت کے ساتھ ہے؟ سب سامنے آگیا

22  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ سیکرٹریٹ نے نومنتخب آزاد سینیٹرز کے حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نو منتخب17 آزادسینیٹرز حکومتی اور 11سینیٹرزاپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔6 فاٹا سینیٹرز نے علیحدہ گروپ تشکیل دیدیا، فاٹا گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان ہونگے۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے نومنتخب11،وفاقی دارالحکومت کے2 اور فاٹا اور

کے پی کے کے2،2 سینیٹرز نےحکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ان سینیٹرز میں پنجاب سے حافظ عبدالکریم،ڈاکٹر آصف کرمانی،ڈاکٹر اسد اشرف،سینیٹر ہارون خان،سینیٹر کامران مائیکل،سینیٹر رانا محمود الحسن،رانا مقبول احمد،مصدق ملک،نزہت صادق،سعدیہ عباسی اور سینیٹر شاہین خالد بٹ شامل ہیں جبکہ خیبر پختوانخواہ سے سینیٹر دلاور خان،سینیٹر صابر شاہ،وفاقی دارالحکومت سے سینیٹر مشاہد حسین اور اسد خان جونیجو جبکہ فاٹا سے نومنتخب سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی حکومتی بنچوں پر بیٹھیں گے۔ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے والوں میں بلوچستان کے5 اور فاٹا کے6 سینیٹرز ہیں ،بلوچستان سے سینیٹر میر محمد یوسف بادینی،سینیٹر احمد خان،انوار الحق کاکڑ،ثنا جمالی اور کوڈا بابر جبکہ فاٹا سے اورنگزیب خان،ہدایت اللہ،ہلال الرحمن،حاجی مومن خان آفریدی،سجاد حسین طوری اور سینیٹر تاج محمد آفریدی اپوزیشن کا حصہ ہونگے۔چھ سینیٹرز پر مشتمل فاٹا گروپ کے لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان ہونگے۔(رڈ)



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…