عدالتوں کو ڈرانے کیلئے نوازشریف نے نیا جنگجو ڈھونڈ لیا چوہدری نثار کی جگہ کسے سامنے لے آئے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

22  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے اب عدالتوں کو ڈرانے کے لئے نیا جنگجو ڈھونڈ لیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے جب عدالت جاتے تھے تو ان کے ساتھ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی یا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوتے تھے، اب نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے سید مشاہد حسین سید کو ساتھ لے کر جاتے ہیں، رئوف کلاسرا کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کی جگہ مشاہد حسین سید کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے جب عدالت جاتے تھے تو ان کے ساتھ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی یا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوتے تھے، اب نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے سید مشاہد حسین سید کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھ گئے ہیں کہ جا وید ہاشمی کے بعد چوہدری نثار بھی ان کی گیم سمجھ چکے ہیں لہٰذا انہوں نے اب عدالتوں کو ڈرانے کے لئے نیا جنگجو ڈھونڈ لیا ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ مشاہد حسین سینٹ میں ان کا کیس لڑینگے مگر وہ ایک بات یاد رکھیں کہ اگر وہ جیل چلے گئے تو مشاہد حسین جیسے لوگ بھی بھاگ جائینگے۔واضح رہے کہ ن لیگ نےمشاہد حسین سید کو سینٹ کا ٹکٹ دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے امیدوار ن لیگ کے ٹکٹ پر سینٹ کا الیکشن لڑنے کے قابل نہ رہے جس کا حل نکالتے ہوئے ن لیگ نے حمایت یافتہ کے نام کے ساتھ امیدوار سینٹ الیکشن میں اتارے تھے جن میں مشاہد حسین سید بھی شامل تھے۔ مشاہد حسین سید ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کی حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے اور آج کل احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع ان کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

مشاہد حسین کی نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالت پیشی کے موقع پر آمد کے حوالے سے ہی رئوف کلاسرا نے پروگرام میں بات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…