ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دینگے،ڈاکٹر زرقا تیمور

22  مارچ‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گینوازشریف قوم کے ساتھ مذاق بندکردیں، عام آدمی غربت کی چکی میںبری طرح پیس رہا ہے جبکہ اس کے لیے دو وقت کی روٹی کما نا مشکل ہو چکی ہے اور حکمرانوں کے غربت ختم کرنے کے تمام وعدے چار سالہ دور میں ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا سب سے سنگین مسئلہ کرپشن ہے ، کرپشن نے سیاسی ابتری ، معاشی تباہ کاری ، بے روزگاری، مہنگائی، امن اومان کی ابتر صورتحال ہے اور حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اغیار کا محتاج ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی وجہ سے متوسط طبقہ کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے باعث مہنگائی کی رفتار میں بہت تیزی آگئی ہے ۔ پاکستان جو ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، توانائی بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے یہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہو ں نے مز ید کہاکہ ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ہے ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی امریت قائم ہے ۔ قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے حصول پاکستان کے مقاصد کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ عام آدمی شدید مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں لوگوں کو دوقت کی روٹی کے لیے سخت محنت اور دشواری کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…