نواز شریف کس کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ اس کے آباؤ اجداد انگریزوں کے کتے نہلایا کرتے تھے اور آج اس کے بیٹے ن لیگ میں ہیں اور ایک بیٹا وفاقی وزیر اور دوسرا بیٹا ایم پی اے ہے؟ رؤف کلاسرا کے دلچسپ انکشاف

21  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے علاقے کی کچھ تصاویر دکھائیں اور بتایا کہ اس کنویں سے انسان اور جانور پانی پیتے ہیں لیکن یہاں پر آپ کو مینڈک نظر آئیں گے یہ صاف پانی نہیں ہے۔ اس کنویں سے لوگ پانی بھرتے ہیں۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ دونوں لغاری برادران ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،

جنہوں نے کہا کہ چین نے بھی کہہ دیا ہے کہ شہباز شریف ایک قابل آدمی ہیں، جمال لغاری کے اپنے علاقے میں ان کی کیا حالت ہے، جانور انسان ایک ہی جگہ سے پانی پی رہے ہیں، اس پروگرام میں جمال لغاری کی ایک تقریر دکھائی گئی جس میں جمال لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سپیڈ، پنجاب سپیڈ ہے، 2013ء میں بجلی نہیں آتی تھی اور آج بجلی جاتی نہیں ہے، یہ منصوبے ایسے ہی آ رہے ہیں، یہ کوئی من و سلویٰ ہے جو اوپر سے گر رہا ہے، نہیں وزیراعلیٰ کی ہمیں خصوصی ہدایت تھی کہ جانور اور انسان ایک ہی جوہڑ سے پانی پیتے ہیں ان کے لیے علیحدہ صاف میٹھا اور ٹھنڈا پانی مہیا کیا جائے، شہباز شریف صبح چھ بجے اٹھتے ہیں اور فون پر مسیج کرتے ہیں، میرا پوچھتے ہیں، پوچھتے ہیں کون سا ٹھیکیدار غلط کام کر رہا ہے اور کون سا کام نہیں کر رہا ہے، پوچھتے ہیں کہ ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ روڈ بن رہا ہے یا نہیں، اس قسم کے آدمی کے پیچھے ہم کیوں نہ چلیں، ہم نہیں پورا جنوبی پنجاب حیران ہے کہ میاں صاحب نے جس سپیڈ سے چار ماہ کے دوران جو کام ہو رہا ہے یہ واقعی پنجاب سپیڈ ہے، جمال لغاری نے کہا کہ میاں صاحب آپ کے اس انتخاب سے پنجاب تو جھوم ہی اٹھا ہے، جمال لغاری نے کہا کہ ہمیں نہ دیکھو ہماری ذات کوئی حیثیت نہیں رکھتی، یہ سردار فاروق لغاری کی سوچ کا سفر ہے جس کی بس پر ہم سوار ہیں، میاں شہباز شریف ہمارے اس علاقے کو ترقی کی ہر حد تک پہنچائیں گے، آپ کے ایک اشارے پر ملک کے کرپٹ مافیا کے خلاف گھیراؤ تنگ ہو چکا ہے کیونکہ آپ ہی کروڑوں دلوں کی آواز ہیں۔

اس پروگرام میں میاں نواز شریف کی ایک پرانی تقریر دکھائی گئی جس میں میاں نواز شریف نے فاروق لغاری کے بارے میں کہا کہ یہ جو صدارت کے منصب کے اوپر بیٹھا ہوا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا بددیانت انسان ہے اور انگریزوں کے کتے نہانے والے لوگ ہیں۔ اس پر سینئر صحافی نے کہا کہ یہ اوقات ہے ہماری یہ اپنے والد کو بھی ڈیفنڈ نہیں کر رہے۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ کل فاروق لغاری نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ چور ہیں،

ڈاکو ہیں یہ لوٹ کر گئے ہیں، انہوں نے ججز کو تقسیم کیا ہے، انہوں نے مال بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ لغاری قبائل میں انہیں چاہیے کہ ایک عدد جرگہ بلائیں کہ آپ نے جب یہ کہا کہ فاروق لغاری کی سوچ کا یہ سیاسی سفر ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ صدر فاروق لغاری نے کم از کم کرپشن کے معاملے پر نواز شریف کو کلین چٹیں نہیں دی تھیں، سینئر صحافی نے کہاکہ آپ اپنے ذاتی مفاد کے لیے اس طرح کی چیزیں کریں گے یہ حالت ہے آپ کی، اویس لغاری کو فاریسٹ کا چیئرمین بنایا گیا ہے اس کی بہت سی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…