چوہدری نثارنے یہ بات نہیں کی، چوہدری نثار کانام غلط استعمال کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ،ترجمان کی تردید، چیلنج کردیا

20  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہاہے کہ گوجر خان کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے چوہدری نثار سے منسوب خبربے بنیاد ہے ،کچھ حلقے خواہ مخواہ اور بلاوجہ چوہدری نثار علی خان کا نام اپنی مقامی سیاست میں استعمال کررہے ہیں، 2013کے الیکشن کے وقت گوجر خان میں چوہدری نثار علی خان کی تقریر ریکارڈ پر ہے اور اس میں انہوں نے ایک لفظ بھی گوجر خان کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے

نہیں کہا اور نہ یہ ان کا دائرہ کار تھا،چوہدری نثار کانام غلط استعمال کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ورنہ بے بنیاد اور من گھڑت بیانات سے گریز کریں۔منگل کو سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے گوجر خان کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے ایک اخباری خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ حلقے خواہ مخواہ اور بلاوجہ چوہدری نثار علی خان کا نام اپنی مقامی سیاست میں استعمال کررہے ہیں، 2013کے الیکشن کے وقت گوجر خان میں چوہدری نثار علی خان کی تقریر ریکارڈ پر ہے اور اس میں انہوں نے ایک لفظ بھی گوجر خان کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے نہیں کہا اور نہ یہ ان کا دائرہ کار تھا، اس کے باوجود چند مخصوص حلقے اپنے بیانات میں گوجر خان کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا نام استعمال کر رہے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ورنہ بے بنیاد اور من گھڑت بیانات سے گریز کریں۔ انہوں نے نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی تقریر میں یہ ضرور کہا تھا کہ اگر راجہ جاوید اخلاص کامیاب ہو گئے تو علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے وہ ان کی بھرپور مدد کریں گے اور راجہ جاوید اخلاص اس بات کے گواہ ہیں کہ ہر مسئلے پر خواہ اس کا تعلق صوبائی حکومت سے ہو یا وفاقی حکومت سے ہو، چوہدری نثار علی خان نے اس کے حل کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…