اب یا یہ رہے گا یا میں!عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کے خلاف کپتان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا

20  مارچ‬‮  2018

لاہور (نیوزڈیسک)معروف گلوکار سلمان احمد نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 35 سال اپنی پارٹی کی حمایت کی تاہم اب ایسا ممکن نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے ٗتحریک انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا

کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تاہم میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔دریں اثناء عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل جاری ہے ، تحریک انصاف میں اندرونی مخالفت کے بعد اب معروف صحافی مہرتارڑ بھی عامر لیاقت حسین کی مخالفت میں بول پڑیں اور تحریک انصاف سے ’’الگ‘‘ ہونے کا اعلان کردیا، مہر تارڑ نے مسلسل ٹویٹس میں اپنے شدیدردعمل کا اظہار کیا، مہر تارڑ نے کہا کہ میں بطور سپورٹر اور ووٹر تحریک انصاف سے اب الگ ہورہی ہوں ،انہوں نے دکھ کا اظہار کیا کہ ’’تحریک انصاف کے لئے یہ مذاق تھا جو میں کارکن نہ ہونے کے باوجودبھی گزشتہ چھ سال سے اس کی حمایت کرتی رہی،انہوں نے کہا کہ جو لوگ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزت پر وارکرتے ہیں، سیاسی خیالات بدلتے ہیں، نظریہ بدلتے ہیں، جھوٹ پھیلاتے ہیں اور یہ سب ملک اور مذہب کے نام پر کرتے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، مہر تارڑ کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور متعدد کارکن ان سے تحریک انصاف نہ چھوڑتے کی اپیل کرتے رہے۔واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت اختیار کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا

کہ عامر لیاقت کی شمولیت کے فیصلے میں عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں، پارٹی کی خواہش ہے کہ عامرلیاقت کو پی ٹی آئی میں ہونا چاہیے۔ عامر لیاقت کو کراچی سے ٹکٹ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے غیر مشروط طور پر پارٹی کا حصہ بننے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہذا کسی بھی حلقے کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتا یا کہ اس بڑے فیصلے میں عمران خان کی رضا مندی بھی شامل ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…