آشیانہ اقبال کیس ،احد چیمہ سمیت 6ملزمان کو بڑا فیصلہ سنادیاگیا

20  مارچ‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ سمیت 6ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے 3اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے حوالے کر دیا ۔ نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈ میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق اور دیگر 4 ملزمان ،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوئی، پی ایل ڈی سی کے 2 افسران امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو گزشتہ روز سخت سکیورٹی میں

احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے اپنے دلائل میں کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کیے جبکہ دیگر ملزمان نے بھی آشیانہ سکیم سکینڈل میں بے ضابطگیوں کیں۔لہٰذا استدعا ہے کہ ان سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ جس پر احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے احد چیمہ سمیت تمام 6 ملزمان کا 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تاکہ تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…