عمران خان کو عورت کی تمیز ہے اور نہ مرد کی،بہاولپور میں مجھ پر حملہ کس کے ایما پر کیا گیا،عائشہ گلالئی نے اہم شخصیت کا نام لے لیا

18  مارچ‬‮  2018

بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف(گ)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان اب الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکے ہیں جنہیں نہ عورت کی تمیز ہے اور نہ مرد کی۔بہاولپور میں مجھ پر عمران خان کی ایما پر حملہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہا کہ جنوبی پنجاب کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے

یہاں مقامی ہوٹل میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کا جان بوجھ کر استحصال کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کہ وڈیروں اور سرداروں کیخلاف کوئی آواز نہ اٹھا سکے جنوبی پنجاب کے علاقہ دنیا پور کی معصوم بیٹی کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ قابل مذمت ہے ایسے واقعات میں ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے عائشہ گلالئی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سینٹ انتخابات میں پی پی پی کو ووٹ اس لیئے دیا کہ وہ اداروں کے خلاف نہیں بولے یہاں عدالتوں کو گالیاں دی جارہی ہیں مگر عدالتیں غریب عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بنے چاہیں اس میں سرائیکی صوبہ کے حق میں ہوں اور ان کے ساتھ کھڑی ہوں جنوبی پنجاب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے یہاں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں صحت کی کوئی سہولیات نہیں عائشہ گلالئی نے کہا کہ نئے صوبے بنے سے فیڈریشن مضبوط اور اپنے وسائل پر سب کو حق ملے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت پی پی پی میں بہت سی اچھی باتیں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اداروں کے خلاف باتیں نہیں کر رہے انہوں نے غریب لڑکی کو سینٹ کا ٹکٹ دیا اس لیئے میں نے بطور انعام سینٹ کا ووٹ پی ٹی آئی کو دیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھنا چاہیے کہ عدلیہ اور فوج ادارے ہیں نا کہ اشخاص جن سے ٹکرایا جائے نواز شریف اس وقت دیوار سے سر ٹکرا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…