’’سر‘‘ کا ایک بال گرفتاری کی وجہ بن گیا، چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کو اغواء ، بد فعلی کے بعد قتل کرنے والادرندہ ساتھی سمیت گرفتار ،انتہائی شرمناک انکشافات

18  مارچ‬‮  2018

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد کے علاقہ احمد آباد میں چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کو اغواء ، بد فعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو مبینہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو نعش سے ملنے والے لمبے بال اور بوری کے ایک ٹکڑے کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5سالہ شہروز کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے انتہائی افسوس ناک واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھی۔ڈی ایس پی میاں محمد توصیف، ایس ایچ او اعجاز بٹ کی سربراہی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقتول شہروز کی نعش کو تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ شہروز کی بوری بند نعش سے ملنے والے ایک لمبے بال اور بوری کے ایک کٹے ہوئے ٹکڑے کی مدد سے پولیس کو ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملی۔پولیس نے لمبے بالوں والے مقتول کے محلے دار احمد علی اور اُس کے بیٹے وسیم عرف نومی کو حراست میں لیا تو دوران تلاشی اُ کے گھر سے بوری کا کٹا ہوا ٹکڑا بھی مل گیا ۔ دوران تفتیش وسیم عرف نومی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسی نے شہروز کو اغواء کیا اور اپنے گھر لیجا کر اُسے زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنیا اور پھر اُس کے گلے میں پھندہ دے کر اُسے جان سے مار دیا اور اُس کی نعش بوری میں بند کرکے گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔پولیس نے ملزم کی مبینہ ساتھی سلمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے بارہ گھنٹوں کے انتہائی کم وقت میں اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…