جب تک پی ایس ایل کے میچز ختم نہیں ہوتے ایسے ہی گزارہ کریں ۔۔۔!سکیورٹی کے نام پرعوام کی ضرورت کی ایسی چیز بند کردی گئی کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا، عوام ششدر

18  مارچ‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جب تک پی ایس ایل کے میچز ختم نہیں ہوتے ایسے ہی گزارہ کریں ۔۔۔!سکیورٹی کے نام پرعوام کی ضرورت کی ایسی چیز بند کردی گئی کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا، عوام ششدر،تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 2پلے آف میچز کیلئے سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے اسٹیڈیم کے اطراف گیس کے 36کمرشل کنکشن منقطع کردئیے ۔

بتایاگیا ہے کہ سوئی نادر ن گیس پائپ لائنز نے پی ایس ایل کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دو پلے آف میچز کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بناء پر اسٹیڈیم کے اطراف میں گیس کے 36کمرشل کنکشن منقطع کردئیے جو پلے آف میچز ختم ہونے کے بعد بحال کردئیے جائیں گے ۔دریں اثناء سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ کرکٹ نوجوانوں کا جنون ہے، پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جس سے مستقبل میں پاکستان کو آل راؤنڈر ملیں گے اور قومی کرکٹ ٹیم دنیا کی ناقابل شکست ٹیم بن جائے گی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز کیلئے اعلیٰ پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گیاپنے بیان میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں، پنجاب حکومت نے لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل میچز کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کئے ہیں، لاہور کے شہری ان میچز میں عالمی کرکٹ سٹار کی پرفارمنس سے محظوظ ہوں گے۔سپورٹس بورڈ پنجاب نے ان میچز کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سپورٹس کے فروغ کے لئے پُرعزم ہیں اور نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمارے دروازے ہر کھیل کے کھلاڑی کے لئے کھلے ہیں، نوجوان ٹیلنٹ لائیں ہم ان سے مکمل تعاون کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…