پاک فوج کے خلاف بات کرنا تو دور ایسا سوچنے والوں کے لیے بھی یہاں کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

18  مارچ‬‮  2018

کوٹلی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف باتیں کرنا تو درکنار ایسا سوچنے والوں کے لیے بھی آزادکشمیر میں کوئی جگہ نہیں آزادکشمیر کے عوام کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے سینہ سپر چوکس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ہندوستان تمام محاذوں سے نامراد ہو کر نظریاتی تخریب کاری پر اتر آیا ہے اور بیرون ملک اس نے بہت سارے سرمایہ کار بٹھا ئے ہیں کہ آزادکشمیر کے لوگوں کو خریدے مگر اسے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ

مقبوضہ کشمیر کے اندر جو تم نے انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہماری ما?ں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی بزرگوں بوڑھوں بچوں کاقتل عام کیا اس کے باوجود کشمیری اپنے بیٹوں کو پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں ہم ان کے وارث اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی قتل عام سے مرعوب ہونے والے نہیں ہندوستان کی فوج کو پاکستان کی فوج کے برابر کرنا تو درکنار ایسا سوچنا بھی گناہ کبیرہ ہے جس کو حکومت سے شکایت ہے وہ مظفرآباد آئے میرے دفتر کے باہر مظاہرہ کرے دھرنا لگائے میرے سر آنکھوں پر مگر لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ کی کوئی جوازیت نہیں بنتی لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ آج بھی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے لوگ زخمی ہوئے ہیں کیا وجہ ہے کہ مارچ والے دن انہوں نے سفید جھنڈے لہرا دیے تھے آزادکشمیر میں گلاب سنگھ کا دن منانے والے مٹھی بھر عناصر کو شرم آنی چاہیے یہاں اس نے انسانوں کی چمڑیاں اتاریں اور ظلم و بربریت کی بدترین مثالین قائم کیں آزادکشمیر آزاد خطہ ہے اس کا موازنہ کسی بھی صورت مقبوضہ کشمیر سے نہیں کیا جا سکتا جو لوگ وہاں رہ کر آئے ہیں ان کو پتہ ہے کہ لوگ کیسے مشکل میں اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی کشمیر سردار فتح محمد خان کریلوی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان نے کی۔جبکہ تقریب میں وزیر خوارک سید شوکت شاہ، وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف راجہ،

آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ ایوب،صدر بار کوٹلی راجہ بنارس ایڈووکیٹ میجر (ر) وزیر، ڈی جی ذوالفقار علی ملک، سابق چےئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندر، چوہدری فاروق ایڈووکیٹ، خورشید قادری، سابق صدارتی مشیر سردار منان گوہر،ملک آفتاب انجم، راجہ ایاز نثار ودیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہماری حفاظت اور بقاء، آزادی پاکستان کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر قابق بھارتی فوجی نوجوانوں پر جوتے اور ڈنڈے مار کر اور عورتوں بچوں کو گھسیٹتے ہیں

اور انہیں پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کو کہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیری اپنے لخت جگر کو سبز ہلالی پرچم میں دفناتے ہیں پاکستان ہمارا عقیدہ اور ایمان کا حصہ کشمیرکے لوگوں کی قربانیوں کی لاج رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اب تک لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فائرنگ سے 51 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ہمارے کام میں کمی کوہتائی ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دشمن کو فائدہ پہنچایا جائے فتح محمد خان کریلوی نے ڈوگرہ کے خلاف علم جہاد بلند کیا ان کے خوابوں کے مطابق ریاست کو آگے لے کر چلیں گے سردار سکندر حیات خان ایک تسلسل کا نام ہے

سیاست کے اندر ریاضت کا نام ہے یونین کونسل کے چیئرمین سے لے کر وزیراعظم تک سیاست کی معراج کو پہنچے ان کی باتوں کا کبھی برا نہیں منایا آج بھی ان سے رہنمائی لیتاہوں کبھی ان کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا اللہ نہ کرے کہ میرے منہ سے ایسی کوئی بات نکلے جس سے ان کی دل ازاری ہو وزیراعظم نے کہا کہ تخریبی عناصر کی بیخ تنی کروں گا لندن بیلجیم میں بیٹھے انڈین ایجنٹوں کو یہاں سرمایہ کاری نہیں کرنے دوں گالائن آف کنٹرول پر بہنے والا خون مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری تحریک آزادی میں دی جانے والے قربانیوں کا تسلسل ہے پاک فوج کی پالیسی ہے کہ سول آ بادی کو نقصان نہ پہنچایا جائے

ہندوستانی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی مشکلات کا احساس ہے جن کے گھر کی چھتیں گر گئیں جن کے کاروبار تباہ ہو گئے جن کے عزیز و اقارب شہید ہو گئے ان کا دکھ میرا دکھ ہے حکومت پوری قوت سے ان کی بحالی میں مدد کرے گی ان کو معاوضہ جات دیں گے دشمن نقب لگانا چاہتا ہے اس کو ہم نے جگہ نہیں دینی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی قربانیوں کا خیال رکھناہے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی پاک فوج کی پالیسی ہے کہ وہ مقامی آ بادی پر فائرنگ نہیں کرتی

دشمن کو دندان شکن جواب دینے اور ہماری حفاظت کرنے پر افواج پاکستان کو حدیہ تبریک پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے کشمیریوں نے بے مثال قرنیاں دیں چوہدری غلام عباس نے بریگیڈیئر گنسارہ سنگھ کے بدلے اپنی بیٹی واپس لینے سے انکار کر دیا تھا جموں میں لاکھوں مسلمان قتل ہوئے یہ سب کچھ ہم نے اس لیے نہیں کیا کہ اس پر پانی پھیریں ایل او سی پر 6لاکھ 30ہزار آدمی بستا ہے ساڑھے گیارہ ہزار گھروں کے ساتھ کمیونٹی بنکر بنائے جائیں گے یہ خطہ آوارہ لوگوں کے لیے نہیں اور نہ ہی ایجنٹی کرنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ ہے اگر کوئی شخص اپنے طور پر تیسرے آپشن کی بات کرتا ہے تو اسے قائل کریں گے

لیکن ہندوستان کے ایجنڈے پر یہاں کسی کو نہیں چلنے دوں گا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ایکٹ 74دبا? کا نتیجہ تھا کشمیر کونسل نے کبھی آزاد حکومت کے کسی معاملے میں مشاورت نہیں کی وزیر امور کشمیر میرے بھائی ہیں ان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں کشمیر کونسل کے حوالے سے پہلے دن سے ہی بات کرتا آیا ہوں لائن آف کنٹرول پر موجود پاک فوج کے جوانوں، پولیس رینجرز کے اہلکاروں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کہاکہ غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی نے بے لوث عوام کی خدمت کی اورگھربارچھوڑکرخطہ کوآزادکروانے کے لیے اپناکرداراداکیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…