پاکستان میں پینے کے پانی کا مسئلہ ختم، عوام اب سمندر کا پانی پینے کے لیے استعمال کر سکیں گے، چین نے زبردست منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا

17  مارچ‬‮  2018

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر کے شہریوں کو پینے کا صاف پینے مہیا کرنے کے لیے چین نے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور اس پلانٹ سے گوادر کے شہریوں کو روزانہ روزانہ ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی دیا جائے گا،

چین، وفاقی اورصوبائی حکومت نے مل کر گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جن کی لاگت اربوں روپے بنتی ہے، ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر گوادر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے اس حوالے سے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت گوادر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، گوادر کے رہنے والوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ڈیمز کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، یہ دو ڈیم سوڑ اور شادی کور ہیں، گوادر تک ان ڈیمز سے پانی پائپ لائنز کے ذریعے لایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں پر 4 ارب سے زائد لاگت آئے گی اس کے علاوہ میرانی ڈیم سے پانی کی ترسیل کے لیے فزیبلٹی رپورٹ پر کام ہو رہا ہے اس کے لیے 15کروڑ روپے بھی جاری ہو چکے ہیں میرانی ڈیم کے منصوبے پر 7 سے 8 ارب روپے لاگت آئے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ چین نے بھی سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، اس منصوبے سے گوادر کے شہریوں کو ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا پانی مہیا کیا جائے گا، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے بتایا کہ ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے لیے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے بھی کام کا آغاز کر دیا ہے اور اس پلانٹ سے بھی گوادر کو دو لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…