33نمبر پورے ہوگئے،تحریک انصاف یا پیپلزپارٹی؟سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟تحریک انصاف اور پی پی پی میں ٹھن گئی،تحریک انصاف نے بڑا قدم اُٹھالیا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ انھیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ اپوزیشن کے 33 سینیٹرز نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بھی بات چیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا

کہ ہم مسلم لیگ (ن)کی طرح مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مل کر بیٹھیں گے تو کارکردگی بہتر ہوگی۔شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے اپنی اکثریت کے حوالے سے دستاویزات دستخط کروانے کے بعد جمع کرا دی ہیں۔سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا طعنہ دینے والے اصغر خان کیس بھول گئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) جس طرح پیپلزپارٹی کی حکومتیں گراتی رہی سب کو معلوم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے کام کرنے پر مسلم لیگ (ن) کو کیوں تکلیف ہوتی ہے، ہمیں ایوان چلانے آتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کو نہیں۔متوقع اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہاکہ نواز شریف صرف 4 بار ایوان میں آئے تھے اور اس وقت احتساب سے بھاگتے پھر رہے ہیں پھر اب مسلم لیگ (ن) کو ایوان کی کیوں فکر لگی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے وزراء اعظم روزانہ ایوان میں آتے تھے اور ہم دونوں ایوانوں میں موجود ہوتے تھے۔دریں اثناء تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے 33سینیٹرز کے آمادگی کے لیٹر کو غیرقانونی قراردے دیا ہے اور اس سلسلے میں پی پی کے امیدوار کے اپوزیشن لیڈر بننے کے تاثر کے خلاف چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے،خط میں کہاگیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹرز کے دستخط کا آمادگی لیٹر سولہ مارچ کے بعد ہی جمع کراسکتاتھا،



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…